شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور قصبہ کے خوشحال متو علاقے میں دریائے جہلم کے پاس ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے دریائے جہلم کے کنارے پر لاش کو دیکھا اور پولیس کو خبر دی۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر اس لاش کو پانی سے باہر نکالا۔