شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے زین پورہ کھدنیار کے علاقے میں ایک ناکے کے دوران دی رسیسٹنس فرنٹ ٹی آر ایف سے وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ TRF Militant Associate Arrested
تفصیلات کے مطابق فورسز اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ٹی آر ایف تنظیم سے وابستہ دونوں معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
بارہمولہ میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار یہ بھی پڑھیں: TRF OGW'S Arrested In Srinagar: سرینگر میں چار ٹی آر ایف معاون گرفتار
پولیس ذرائع کے مطابق ان کی پہچان امتیاز احمد اور منیر احمد کے طور پر کی گئی ہے اور ان کے قبضے سے چالیس راونڈ گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ دونوں زین پورہ بارہمولہ کے رہائشی ہیں۔
اس ضمن میں پولیس نے ایک کیس درج کر لیا ہے اور ان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔