ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں گزشتہ تین دن کے اندر جنگلی جانوروں کے حملوں میں دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ Two Minors Mauled to death in Boniyar Uriجنگلی جانوروں کے حملوں میں بچوں کی ہلاکتوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی جا رہی ہے وہیں مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں سے بچوں کو تنہا گھروں سے باہر نہ بھیجنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
گزشتہ شام بونيار کے ترکانجن علاقے میں ایک ’آدم خور تیندوا‘ نظر آنے کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔ Panic Grips Uri Residentsوہیں محکمہ وائلڈ لائف نے دو ٹیمیں علاقے کی اور روانہ کر دی ہے۔ ٹیم نے ’آدم خور‘ تیندوے کی تلاش شروع کر دی ہے۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس سے صبح و شام گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔