اردو

urdu

ETV Bharat / city

Tribute to CDS General Bipin Rawat: بارہمولہ میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت - Chief of Defence Staff

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو Tribute to CDS General Bipin Rawat خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں عوام اور فوج کے افسران نے شرکت کی۔

جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت
جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت

By

Published : Dec 10, 2021, 2:50 AM IST

ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت Chief of Defence Staff کی گزشتہ روز ایک ہیلی کاپٹر حادثے Helicopter Crash میں موت ہوگئی جس کے بعد سے ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت

اسی سلسلے میں ضمع بارہمولہ کی ہائر سیکنڈری اسکول بونیار میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر بدھ کے روز تمل ناڈو کے کنور میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

اس تعزیتی پروگرام میں میں کمانڈیڈ ڈگر ڈویژن کے ساتھ ساتھ فوج کے تمام سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس دوران بی ڈی سی، ڈی ڈی سی بونیار، ایس ڈی ایم، ایس ڈی پی او کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اُری کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ ہرویندر سنگھ نے کہا کہ 'ملک نے بہادرو افسران کو کھویا ہے اس کا ہم سب کو بہت دکھ ہے اُری کے عوام کو فوج کے ساتھ بہت پیار ہے کل جب یہ حادثہ ہوا تو سب کے دکھ بھرے میسجز دیکھے مجھے خود بہت دکھ ہوا میں شاید یہ کہہ سکتا ہوں کہ ان کے جیسا پھر کوئی نہیں آئے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details