شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں نئے سال کی آمد پر Celebration of New Year at Gulmarg سیاحوں نے آتش بازی کرکے جشن منایا۔ Firecracker at Gulmarg
گلمرگ میں نئے سال کی آمد پرآتش بازی گلمرگ میں نئے سال 2022 کی آمد کے پیش نظر محکمہ سیاحت نے گلمرگ کو برف کے تودے سے مزین کیا ہوا تھا جو اس مقام کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا تھا۔
اس موقع پر محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو لطف اندوز کرنے کے لیے ایک شاندار رنگا رنگ تقریب کا بھی اہتمام کیا تھا۔
محکمہ سیاحت کی تیاریوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ بیرون ریاست سے آئے ہوئے سیاحوں نے نئے سال کی آمد کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔
یہ بھی پڑھیں: New year celebrations in Gulmarg: گلمرگ نئے سال کے جشن سے گونج اٹھا