اردو

urdu

ETV Bharat / city

Tourist guide Missing in Gulmarg: ٹورسٹ گائیڈ گلمرگ میں لاپتہ

کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں آج دوپہر ایک ٹورسٹ گائیڈ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع Tourist guide Missing in Gulmarg ملی ہے۔

Tourist guide Missing in Gulmarg
ٹورسٹ گائیڈ گلمرگ میں لاپتہ

By

Published : Jan 27, 2022, 9:39 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سیاحی مقام گلمرگ میں ایک ٹورسٹ گائیڈ کے لاپتہ ہونے کی Tourist guide Missing in Gulmarg خبر ہے۔


ذرائع کے مطابق اس ٹورسٹ گائیڈ کی شناخت فردوس احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ ساکن کٹی پورہ ٹنگمرگ کے طور پر بتائی جارہی ہے۔

لاپتہ ٹورسٹ گائیڈ آج دوپہر کانگڈوری گلمرگ میں لاپتہ ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ سیاحوں کے ساتھ کہیں جارہا تھا اور اچانک سے لاپتہ ہو گیا۔

پولیس لاپتہ ٹورسٹ گائیڈ کو ڈھونڈنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tourist Dies of Heart Attack: گلمرگ میں ایک سیاح دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پولیس ذرائع کے مطابق اس ٹورسٹ گائیڈ کو ڈھونڈنے کے لئے ایک سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے لئے پولیس کی طرف سے تین پولیس پارٹییاں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کے ساتھ فوج اور مقامی لوگ بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details