اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور: لوٹ معاملے میں بی جے پی کا ایک پنچ گرفتار - Extortionists held

سوپور قصبہ کے نادہہل رفیع آباد میں پولیس نے جعلی بندوق سے لوگوں سے پیسے وصول کرنے کی الزام میں پنچ سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

لوٹ معاملے میں بی جے پی کا ایک پنچ گرفتار
لوٹ معاملے میں بی جے پی کا ایک پنچ گرفتار

By

Published : Apr 16, 2021, 1:34 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے نادہہل رفیع میں پولیس نے پنچ سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بی جی پی کے ایک پنچ کے سمیت تین اور لوگوں کو لوٹ کھسوٹ کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق سوپور کے پنزی پورہ کے رہنے والے مدثر احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ نے ایک شکایت درج کروائی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ تین اور چار اپریل کے درمیانی رات کے دوران تین لوگ میرے مکان کے صحن میں داخل ہوتے ہے اور مجھے کہتے ہے کہ ہمیں جنوبی کشمیر تک لے چلو اور اس کے بعد انہوں نے میرا دو موبائل فون بھی چھین لیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمین نے اس بات کی جانکاری کسی کو نہ دینے کی دھمکی دی تھی۔


اس حوالے سے پولیس اسٹیشن پانزلہ میں ایک کیس درج کرنے کے بعد پولیس کی طرف سے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، جس کے نتیجے میں بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک پنچ کو حراست میں لیا گیا ہے، تفتیش کے دوران پنچ نے مزید تین لوگوں کا نام بتایا۔ ان تینوں افراد کے اس معاملے میں ملوث پائے جانے کے بعد پولیس نے ان تینوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہیں۔

پولیس نے اس ضمن میں گرفتار کیے گے لوگوں کی شناخت انت ناگ کے رہائشی محمد سلیم وانی ولد غلام رسول وانی ، نادی ہل کے رہائشی بشیر احمد لون ولد محمد شعبان لون اور دوچھن پورہ کے رہائشی محمد دلاور خواجہ ولد ثناءاللہ خواجہ کے طور پر ہوئی ہیں ۔ملزمین نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ محمد سلیم جو کہ آنت ناگ سے تعلق رکھتا ہے، وہ بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک پنچ اور دیرینہ کارکن ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details