اردو

urdu

ETV Bharat / city

رفیع آباد: موبائل ٹاور نہ ہونے سے طلبہ کی پڑھائی متاثر - آن لائن کلاسیز کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا

علاقے کے طلبہ نے بتایا کہ ہم آن لائن کلاسیز نہیں لے پارہے ہیں، کیونکہ ہمارے گاؤں میں نیٹ ورک ہے ہی نہیں اور حکومت کا دعویٰ ہے کہ ہمیں انڈیا کو 'ڈیجیٹل انڈیا' بنانا ہے۔

موبائل ٹاور نہ ہونے سے طلبہ کی پڑھائی متاثر
موبائل ٹاور نہ ہونے سے طلبہ کی پڑھائی متاثر

By

Published : Sep 16, 2021, 3:39 PM IST

Updated : Sep 16, 2021, 3:58 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے ایک گاؤں کٹرو ناریبل میں موبائل ٹاور نہ ہونے کی وجہ سے مقامی طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسکول و کالج کے طلبہ کو اسکالرشپ فارم، داخلہ فارم، آن لائن کلاسیز کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی طلبہ کے مطابق انہیں فون استعمال کرنے کے لئے کئی کلومیٹر تک کا سفر کرنا پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے کافی وقت برباد ہوتا ہے۔

موبائل ٹاور نہ ہونے سے طلبہ کی پڑھائی متاثر

انہوں نے بتایا کہ 'آن لائن کلاسیز کے لئے ہمیں کافی دور جانا پڑتا ہے، راستوں کے جنگلات سے پُر ہونے کی وجہ سے یہاں جنگلی جانوروں کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ اس تعلق سے طلبہ نے بتایا کہ ہم آن لائن کلاسیز نہیں لے پارہے ہیں کیونکہ ہمارے گاؤں میں نیٹ ورک ہے ہی نہیں اور حکومت کا دعویٰ ہے کہ ہمیں انڈیا کو 'ڈیجیٹل انڈیا' بنانا ہے'۔

مزید پڑھیں:گاؤں میں سڑک کی خستہ حالی سے ناراض لڑکی کا شادی سے انکار

طلبہ نے مزید بتایا کہ 'ان کو تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق ہے مگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ طلبہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں نیٹورک کی سہولیات مہیا کرائی جائے، تاکہ پڑھنے والے طلبہ کو آسانی ہو اور ان کا مستقبل سنور سکے۔

Last Updated : Sep 16, 2021, 3:58 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details