اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور: خستہ حال سڑک کی مرمت کیے جانے کا مطالبہ

ضلع بارہمولہ کے بائی پاس پُل سوپور کے نزدیک خستہ حال سڑک کی مرمت نہ کیے جانے کے باعث مقامی باشندوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سوپور: خستہ حال سڑک کو میگڈمائز کیے جانے کا مطالبہ
سوپور: خستہ حال سڑک کو میگڈمائز کیے جانے کا مطالبہ

By

Published : Jul 1, 2021, 12:50 PM IST

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے بادام باغ، بائی پاس پل کے قریب سڑک کی مرمت نہ کئے جانے پر مقامی باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوپور: خستہ حال سڑک کو میگڈمائز کیے جانے کا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ پل کے ایک طرف کی سڑک کو میگڈمائز کیا گیا تاہم پل کی دوسری جانب کی سڑک کو میگڈمائزیشن نہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث عوام کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خستہ حالت سڑک کے باعث مقام باشندوں سمیت راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ’’خشک موسم میں گرد و غبار اور بارشوں کے موسم میں کیچڑ کے سبب خستہ حال سڑک پر چلنا دشوار بن جاتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ گاندربل: ’بوسیدہ کھمبوں پر لٹکتی بجلی کی تاریں حادثے کا موجب بن سکتی ہیں‘

مقامی باشندوں نے کہا کہ انہوں نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ آر اینڈ بی سے کئی بار سڑک کی مرمت کیے جانے کا مطالبہ کیا تاہم ’’کافی بار گزارشات کے باوجود سڑک کی مرمت کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details