شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے بہرام پورہ گاوں میں احمد زیپتھالوجی لیب کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مذکورہ گاوں اور قرب و جوار کے مرد و خواتین اور بچوں نے اپنا میڈیکل چیک اَپ کرایا۔
اس طبی کیمپ کے انعقاد کا مقصد ڈائبیٹیز، ہائی پرٹینشن،کھانسی اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مفت جانچ کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر صدف نے بتایا کہ اسپیشیلسٹ ڈاکٹرس کی ٹیم نے مریضوں کا چیک اَپ کیا ہے۔