بارہمولہ: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں متعدد مقامات پر جموں کے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں درج" ٹیرر فنڈنگ معاملے" کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے۔ایس آئی اے جموں نے بارہمولہ کی پولیس اور سول انتظامیہ کی مدد سے اوڑی کے نمبلہ علاقے میں متعدد مقامات پر" ٹیرر فنڈنگ معاملے میں چھاپے مارے ہیں۔SIA Raid in Baramulla
پولیس کی جانب سے جاری بیاں کے مطابق یہ چھاپے سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے عسکریت پسندوں کے ماڈیولز، علیحدگی پسندوں، او جی ڈبلیوز، مارے گئے عسکریت پسندوں کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے فنڈز کے حوالے سے کیے گئے ہیں۔Narco-terror funding module
تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ نشہ آور اشیاء سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال مختلف سوشل میڈیا کا استعمال کرکے عسکریت پسندی کی حمایت کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف جعلی اور غلط بیانیہ تیار کرنے کے لیے کچھ جعلی صحافیوں کی مالی معاونت کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔