اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور: شگفتہ حسن نے بغیر کوچنگ کے نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی - سینیٹوریم اسکول سوپور

سوپور کی طالبہ نے کوچنگ اور آن لائن کلاسز کے بغیر نیٹ کے امتحان میں 700 نمبرات میں سے 618 نمبرات حاصل کرکے ایک مثال قائم کی اور اپنی اسکول انتظامیہ بالخصوص اپنے والدین اور علاقہ کا نام روشن کیا۔

سوپور: شگفتہ حسن بغیر کوچنگ کے نیٹ کا امتحان پاس کیا
سوپور: شگفتہ حسن بغیر کوچنگ کے نیٹ کا امتحان پاس کیا

By

Published : Nov 6, 2021, 11:37 AM IST

Updated : Nov 6, 2021, 1:19 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور کے امرگڑھ نامی علاقہ میں قائم سینیٹوریم اسکول لالڈ میں تعلیم حاصل کرنے والی شگفتہ حسن نامی طالبہ نے کوچنگ اور آن لائن کلاسز کے بغیر ہی نیٹ کا امتحان اچھے نمبرات سے پاس کرکے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔

شگفتہ حسن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ایک طالب علم کے اندر پڑھنے کی صلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ کتابوں کے ساتھ دلچسپی بھی ہونی ضروری ہے تبھی ایک طالب علم اپنے مشن میں کامیاب ہوسکتا ہے۔'

سوپور: شگفتہ حسن نے بغیر کوچنگ کے نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی

انہوں نے مزید کہا کہ 'موبائل فون اور کوچنگ کے بغیر بھی ایک طالب علم اپنی محنت و لگن کے ساتھ اپنے اس مشن تک پہنچ سکتا ہے جس کی امید یا تڑپ طالب علم کے دل کے اندر ہو لیکن شرط صرف یہ ہے کہ پڑھنے کے لیے تڑپ ہونی چاہیے۔'

شگفتہ نے مزید کہا کہ 'جس طرح سے میں نے محنت کرکے اس بڑے امتحان کو اچھے نمبرات سے پاس کیا ہے اسی طرح سے باقی طالب علم کو بھی اپنی کوشش کرنی چاہئے اور امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنے والدین اور اسکول کا نام روشن کرنا چاہیئے۔'

شگفتہ نے کہا کہ 'میں اپنے والدین اور اسکول کے ساتھ ساتھ ان اساتذہ کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس امتحان کو پاس کرنے میں کافی تعاون پیش کیا۔'

یہ بھی پڑھیں:بنگلور: محنت، شوق و جنون نے کئی اقلیتی طلباء کو نییٹ 2021 میں کامیاب بنایا

سینیٹوریم اسکول کی وائس پرنسپل صدف نے میڈیا کو بتایا کہ 'یہ ہمارے اسکول کی وہ طالبہ تھی جنہوں نے شروع سے ہی اپنی قابلیت و صلاحیت سے ہر وقت اچھے اچھے نمبرات حاصل کرکے ہمارے اسکول ہی کا نہیں بلکہ اپنے سوپور کے ساتھ ساتھ اپنے علاقہ کا نام روشن کیا اور اسی کی بدولت آج اس طالبہ نے اس بڑے امتحان کو اچھے نمبرات سے پاس کیا ہے اور ہمیں امید تھی کہ یہ ڈاکٹری کا امتحان پاس کریں گی۔'

Last Updated : Nov 6, 2021, 1:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details