اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور: ’خستہ حال پل حادثات کا سبب‘

شمالی کشمیر میں سوپور قصبہ کے سلیو علاقے میں خستہ حال پل اب تک کئی حادثات کا سبب بن چکا ہے۔

سوپور: ’خستہ حال پل حادثات کا سبب‘
سوپور: ’خستہ حال پل حادثات کا سبب‘

By

Published : Sep 8, 2020, 4:48 PM IST

ضلع بارہمولہ میں سوپور قصبے کے سیلو علاقے کے دو حصوں کو ملانے والا لکڑی کا پل انتہائی خستہ ہو چکا ہے جو مقامی باشندوں کے مطابق ’’کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتا ہے۔‘‘

سوپور: ’خستہ حال پل حادثات کا سبب‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ دہاییاں قبل اس پل کو تعمیر کیا گیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے اسکی مرمت کے حوالے سے کبھی بھی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے، بلکہ ’’ہر بار عوام از خود اسکی مرمت کرتی آ رہی ہے۔‘‘

سیلو گاؤں کے دو حصوں کو ملانے والا پل کافی خستہ ہو چکا ہے جس سے اس پر چلنا انتہائی خطرناک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’پل کو پار کرتے ہوئے کئی بار بچے اور بزرگ نالے میں جا گرے جن میں کئی زخمی بلکہ بعض فوت بھی ہو چکے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پل کی خستہ حالی کے حوالے سے انتظامیہ سے کئی بار پختہ پل تعمیر کرنے کی گزارشات کی گئیں تاہم ’’ہماری کسی نے نہیں سنی۔‘‘

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایکزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی مظفر خان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ’’ڈی پی آر (DPR Project Report) بنایا گیا ہے، پروجیکٹ کی منظوری اور فنڈس کی واگزاری کے بعد بہت جلد پل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details