اردو

urdu

ETV Bharat / city

شجاعت بخاری کو خراج عقیدت - ساہتیہ اکادمی

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ساہتیہ اکادمی،نئی دہلی کی جانب سے یوم شجاعت بحاری منایا گیا

شجاعت بخاری کو خراج عقیدت

By

Published : Jul 31, 2019, 8:08 PM IST

اس موقع پر ریاست کے ادیب و شعرا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی بشارت بحاری تھے۔

اس کے علاوہ ظہور ہیگامی، عبدالعزیز حاجنی وغیرہ بھی موجود تھے ۔

شجاعت بخاری کو خراج عقیدت

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے معروف ادیب و شاعر عبدالعزیز حاجنی نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ مرحوم سید شجاعت بحاری کی حیات وخدمات کے علاوہ ان کی کارکردگی پر روشنی ڈالی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم شجاعت بحاری کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ ان کے کارناموں پر روشنی ڈالی جائے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو ایسے پروگراموں میں حصہ لینا چاہیے، جس سے کہ عظیم شخصیتوں کے کارناموں کے بارے میں جانکاری مل سکے۔

شجاعت بخاری کو گذشتہ برس 14 جون 2018 کو کچھ نامعلوم افراد نے سری نگر گولی مارکر ہلاک کر دیا تھا، جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔

شجاعت بخاری کی برسی کے بعد مختلف طرح پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details