اردو

urdu

ETV Bharat / city

AAP Leaders on Sopore: 'حکمرانوں نے سوپور کو نظرانداز کیا'

عام آدمی پارٹی راقب الرشد نے بتایا کہ سوپور ایک تاریخی قصبہ ہے اور اس کو ایک زمانے میں لوگ چھوٹا لندن کہا کرتے تھے لیکن بدقسمتی سے وقت کے حکمرانوں نے سوپور کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا۔ Aam Aadmi Party Leaders on Sopore

حکمرانوں نے سوپور کو نظرانداز کیا
حکمرانوں نے سوپور کو نظرانداز کیا

By

Published : May 4, 2022, 8:02 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما راقب الرشد کے علاوہ مقامی لوگوں کے ساتھ پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔ اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے پارٹی کے رہنما راقب الرشد نے بتایا کہ اس وقت سوپور اور اس کے گرد نواح سے آئے ہوئے لوگ عام آدمی پارٹی سے جڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوپور ایک تاریخی قصبہ ہے اور اس کو ایک زمانے میں لوگ چھوٹا لندن کہا کرتے تھے لیکن بدقسمتی سے وقت کے حکمرانوں نے سوپور کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا۔ Aam Aadmi Party Leaders on Sopore

حکمرانوں نے سوپور کو نظرانداز کیا

یہ بھی پڑھیں: Contractors Protest in Sopore: سوپور میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ اگرچہ سوپور میں ایشیا کی دوسری بڑی فروٹ منڈی ہے لیکن دوسری طرف سوپور کو کافی نظر انداز کیا گیا یہاں پر ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے ساتھ لوگ جوق در جوق جڑ رہے ہیں اور آنے والے وقت میں اگر ہماری سرکار جموں و کشمیر میں آئی تو ہم سوپور میں کافی ترقیاتی کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details