اردو

urdu

ETV Bharat / city

Review Meeting: عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے ایک جائزہ میٹنگ - بارہمولہ میں افسران کی جائزہ میٹنگ

اے ڈی ڈی سی ADDC نے شکایات سے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ فاسٹ ٹریک Fast Track اور تسلی بخش عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر خصوصی توجہ دیں۔ میٹنگ میں فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں کا بغیر کسی رکاوٹ کے نفاذ کے علاوہ مجموعی ترقیاتی منظر نامے سے متعلق کچھ اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بارہمولہ میں عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے ایک جائزہ میٹنگ
بارہمولہ میں عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے ایک جائزہ میٹنگ

By

Published : Nov 29, 2021, 3:56 PM IST

ایل جی انتظامیہ کی ہدایت پر موجودہ شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مزید موثر اور تسلی بخش بنانے کے لیے بارہمولہ Baramulla کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اعزاز عبداللہ صراف ADDC Sarraf Aezaz Abdullah نے آج ڈاک بنگلو میں متعلقہ محکموں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں شکایات کے ازالے کا جائزہ لیا گیا۔

بارہمولہ میں عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے ایک جائزہ میٹنگ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی ADDC نے شکایات سے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ فاسٹ ٹریک اور تسلی بخش عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر خصوصی توجہ دیں۔ اے ڈی ڈی سی نے محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو چیلنج کے طور پر لیں اور لگن کے ساتھ کام کریں اور متعلقہ افراد کو تسلی بخش جواب دینے کے علاوہ عوامی شکایات کے ازالے میں متحرک رویہ کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ہر شعبے میں زمینی طور پر واضح تبدیلی لائیں۔ انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے تسلی بخش جواب پر خصوصی توجہ دیں۔

میٹنگ میں فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں کے بغیر کسی رکاوٹ کے نفاذ کے علاوہ مجموعی ترقیاتی منظر نامے سے متعلق کچھ اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران ڈی سی آفس بارہمولہ میں پہلے ہی ایک شکایت سیل قائم کیا گیا ہے جس میں متعلقہ محکموں کے ذریعے آن لائن اور ٹیلی فونک عوامی شکایات کا جواب دیا جاتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بارہمولہ، محمد رفیق لون، ایس ڈی ایمز، مختلف محکموں کے سربراہان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details