مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مقامی پہاڑ سے آیا پانی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ جس کی وجہ سے زمیندار خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گئےہیں۔
کیونکہ علاقے میں لوگ سطح غربت سے نیچے زندگی گزر بسر کر رہے ہیں لیکن یہاں کسی بھی ٹیم نے آکر صورتحال کا جائزہ لینے کی کوشش نہیں کی ۔
ترال۔ گجربستی گلشن پورہ میں شدید بارش سے فصلوں کو نقصان ہم مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ نقصانات کا تخمینہ لگا کر ہماری مدد کی جائے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی نے بتایا کہ کل ترال کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں سے کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ انتظامیہ کی کوئی بھی ٹیم متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچی ہے فاروق ترالی نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں جاکر نقصانات کا جائزہ لینا چاہیے اور متاثرین کی مالی معاونت کی جائے۔
واضح رہے کہ کل ترال کے بالائی علاقوں دودھ مرگ، گلشن پورہ، برن پتھری، اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے مکی کی فصل کو زبردست نقصان پہنچا۔