اردو

urdu

ETV Bharat / city

Qazigund Jal Shakti Department ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ - Qazigund Kakapora Womens hold protest

ضلع پلوامہ کے قاضی گنڈ کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Protest at Qazigund Kakapora Pulwama

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Oct 11, 2022, 11:01 AM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ قاضی گنڈ کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے محکمہ جل شکتی کے خلاف اپنا احتجاج ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ Development Commissioner Pulwama کے دفتر کے سامنے درج کرایا۔ احتجاجی خواتین مانگ کررہی تھیں کہ ان کے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ Qazigund Kakapora Womens hold protest against Jal Shakti department before DC office

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیں:

تفصیلات کے مطابق علاقہ پچھلے کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جب کہ علاقہ کی خواتین کو کئی میل سفر کرکے پینے کا پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ جب کہ علاقے کے لوگ اس معاملے کو لے کر کئی بار محکمہ جل شکتی کے افسران کے پاس بھی گئے تاہم ان کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ علاقہ کے لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خواتین نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کی
احتجاج میں شامل خواتین نے شوپیان سرینگر رابطہ سڑک کو بھی کچھ دیر تک بند کیا جب کہ پولیس نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سڑک کو آمدورفت کے لیے بحال کردیا۔ احتجاجی خواتین کو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسئلہ کو جلد ہی حل کیا جائے گا۔اس ضمن میں احتجاج میں شامل ایک خاتون نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں محکمہ جل شکتی آج تک ناکام رہا جب کہ علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی کہ انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے تاکہ ان کے علاقہ میں بیماری نہ پھوٹ پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details