مرکزی حکومت کی جانب سے سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کے لیے دو پولیس کمپنیاں بنانے کے اعلان کے بعد شمالی کشمیر کے بارہمولہ کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے نوجوانوں کے لیے آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنس بارمولہ میں بھرتی مہم کا اغاز کیا گیا۔
اس دوران نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ' ہمیں کافی خوشی ہو رہی ہے کیونکہ انہیں اپنا روزگار کمانے کا ذریعہ فراہم کیا جا رہا ہے'۔ ایک نوجوان نے کہا کہ 'وہ کافی امید لے کر اس بھرتی عمل میں شامل ہونے جا رہا ہے'۔