شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کی فروٹ منڈی میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری کی مہم شروع Plantation Drive in Fruit Mandi Sopore کی۔اس موقع پر فارسٹ کنزرویٹر نارتھ سرکل عرفان رسولForest Conservator North Circle Irfan Rasool ،ڈی ایف او کامراج زاہد مغلDFO Kamraj، کے ساتھ ساتھ محکمہ کے دیگر افسران نے شمولیت کی۔
فروٹ منڈی سوپورمیں شجرکاری مہم کا آغاز ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے عرفان رسول نے بتایا کہ محکمے نے آج سوپور کی فروٹ منڈی سے شجرکاری کی مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد سوپور اور اس کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پوری لگانے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرین جے کے ڈرائیو Greeen J&K Drive کے تحت محکمہ جنگلات فروٹ منڈی سوپور اور پورے جموں کشمیر میں لاکھوں پودے لگانے والے ہیں۔
فارسٹ کنزرویٹر شمالی کشمیر سرکل ارفان رسول کا کہنا ہے کہ آج کی مہم میں تقریباً 300 پودے لگائے جائے گے۔
مزید پڑھیں:Plantation Drive in Pulwama: پلوامہ میں شجرکاری مہم
انہوں نے مزید بتایا کہ ہر گاؤں ہریالی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات مختلف علاقوں میں جاکر نئے پودے لگانے کی مہم میں شامل رہے گا۔