بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل رفیع آباد کے کھاہ مو علاقہ کی سڑک خستہ حالی کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی مرمت نہ ہونے سے مسافروں بالخصوص مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ Appeal to the administration to pay attention to the road
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ سے متعدد دفعہ مذکورہ معاملات کے تعلق سے آگاہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سڑک بارہمولہ کے کئی علاقوں کو جوڑنے میں اہم رول ادا کرتی ہے، روزانہ ہزاروں مسافر، ٹرانسپورٹر اس سڑک سے گزرتے ہیں۔ سڑک پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہیں،مگر انتظامیہ کی جانب سے اس پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ سڑک پرکبھی بھی جان لیوا حادثہ پیش آسکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس 15 کلو میٹر سڑک کی مرمت کے لیے متعلقہ محکموں کے دفتر تک گئے،مگر انہیں کوئی معقول جواب نہیں ملا۔
اس دوران مقامی باشندوں نے میڈیا کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے ایپل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کی جانب توجہ دیں تاکہ لوگوں مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
مزید پڑھیں:Ramban Shaheedi Smarak Demolition شہیدی اسمارک توڑنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ