اردو

urdu

ETV Bharat / city

اوڑی سیکٹر میں گولہ باری - لائن آف کنٹرول

پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ہتھیاروں سمیت مارٹر شیلنگ بھی کی جس کا بھارتی افواج نے معقول جواب دیا۔

pakistan again violated ceasefire agreement in uri sector of kashmir
اوڑی سیکٹر میں پاکستان کی گولہ باری

By

Published : Mar 26, 2020, 7:29 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی میں پاکستانی افواج نے ہاجی پیر سیکٹر میں بلاجواز گولہ باری کی۔

اوڑی سیکٹر میں پاکستان کی گولہ باری

گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔

پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ہتھیاروں سمیت مارٹر شیلنگ بھی کی جس کا بھارتی افواج نے معقول جواب دیا۔

گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ہیں۔

ایک مقامی شخص ارشاد احمد نے بتایا کہ ہم لوگوں کا کیا قصور ہے کہ رہائشی علاقوں کو نشانا بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے حکومتو ں سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت متحد ہوکر کورونا وائرس کے خلاف جنگ اعلانِ جنگ کریں۔

واضح رہے کہ سنہ 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details