سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور سے تقریباً 17 کلومیٹر دور زالورہ نامی گاؤں کے رہنے والے عبدالمحید شاہ سنہ 1983 سے اردو خوش نویسی اور کندہ کاری Urdu Calligraphy and Engraving کے پیشے سے منسلک ہیں، عبدالمجید کو اپنے فن سے گہرا لگاؤ ہونے کی وجہ سے وہ اسے بطور پیشہ اختیار کرچکے ہیں۔
Urdu Calligraphy and Engraving Artist: اپنی فنکارانہ صلاحیت سے اردو عربی زبان کو دوام بخشنے والے عبدالمجید شاہ
پتھروں اور پلائی بورڈز پر اردو، عربی زبان میں خطاطی اور کندہ کاری Urdu Calligraphy and Engraving کرنے والے عبدالمجید شاہ نے کہا کہ یہ میرا خاندانی پیشہ ہے، اسی وجہ سے میں نے اپنے اس خاندانی پیشے کو اپنا لیا، سنہ 1990 سے اب تک میں نے ہزاروں کی تعداد میں اپنے فن سے لوگوں کے لیے بے شمار ڈیزائن بنائے۔
فن خطاطی اور کندہ کاری کو دوام بخشنے والے عبدالمجید شاہ
انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ اس ہنر کو فروغ دینے کی میں نے بہت کوششیں کیں، لیکن کوئی بھی اس فن کو سیکھنے کے لیے تیار نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس فن کو فروغ دینے کی اصل ذمہ داری انتظامیہ، تعلیم یافتہ افراد اور سول انتظامیہ کے اوپر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی اس فن کو عروج مل سکتا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ انتظامیہ اس جانب قدم برھائے اور اس فن سے وابستہ افراد کی ہمت افزائی کرے۔ تبھی نوجوان طبقہ بھی اس فن کی جانب بڑھے گا۔