وادی کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مار کر کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔
کشمیر میں این آئی اے کی تازہ چھاپہ مار کارروائیاں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وادی کشمیر کے کئی اضلاع میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیکر متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے کے آرم محلہ میں سابق صدر جماعت اسلامی کے گھر پر چھاپہ مارا۔NIA Raids in Pulwama ادھر ضلع پلوامہ میں بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے مختلف مقامات جن میں نیاینہ، پنگلینہ اور گوسو شامل ہیں میں NIA Raids in Shopianچھاپے مارے۔
ضلع پلوامہ میں تحقیقات کے لیے تین افرادوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں عبدالاحد بٹ،تنویر احمد بٹ اور جماعت اسلامی کے سابق صدر ضلع پلوامہ غلام قادر وانی شامل ہیں۔
وہیں ضلع شوپیاں میں بھی علی الصبح این آئی اے نے ترکہ وانگام، مولو چتراگام، ڈی کے پورہ اور بنہ گام علاقوں میں جماعت اسلامی سے وابستہ کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مارے۔ ذرائع کے مطابق 5 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کر لیا گیا جن میں جماعت اسلامی کے ضلع صدر شاہزادہ اورنگ زیب مکی بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ 28 فروری 2019کو مرکزی وزارت داخلہ نے یو اے پی اے کے تحت جماعت اسلامی (جموں و کشمیر) کو پانچ سال کے لئے کالعدم قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ جماعت اسلامی کشمیر ملی ٹنٹ تنظیموں کے رابطے میں ہے اور کشمیر سمیت دوسری جگہوں میں انتہا پسندی اور ملی ٹنسی کی تائید کرتی ہےْ
تازہ چھاپے مار کاروائیوں اور گرفتاریوں کے حوالہ سے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Lt Gen DP Pandey On Kashmir Situation: نوجوانوں کو گرینیڈ پھینکنے پر استعمال کیا جا رہا ہے،لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے