شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور میں ایک بار پھر این آئی اے نے تیز کاروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کے ساتھ وابستگی کے نتیجے میں گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان دونوں کی وابستگی عسکریت پسند تنظیم جیش محمد اور لشکر طیبہ سے تھی۔ اس حوالے سے این آئی اے نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ 'تقریبا 27 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔