شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے چیسٹ ہسپتالمیں قومی تپ دق کے خاتمے کے تعلق سے منعقدہ پروگرام National Tuberculosis Elimination Programme کے تحت یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ٹیوبرکلوزز افسر بارہمولہ ڈاکٹر ریحانہ نے ضلع بارہمولہ اور سوپور کے مختلف Druggists اور Chemists کے ساتھ ایک جانکاری پروگرام بھی منعقد کیا۔
اس تعلق سے ڈاکٹر ریحانہ نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ کو سب نیشنل الومنیشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور آنے والے ہفتہ میں مرکز کی جانب سے ایک وفد جموں و کشمیر بالخصوص بارہمولہ اور بانڈی پورہ ضلع کا تفصیلی دورہ کرے گا۔ اسی سلسلے میں آج ہم نے اس پروگرام کو یہاں پر منعقد کیا۔