اردو

urdu

ETV Bharat / city

National Farmers Day in Sopore: سوپور زرعی یونیورسٹی میں ’قومی یوم کسان‘ کا اہتمام

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے واڈورہ میں واقع زرعی یونیورسٹی میں بڑے اہتمام کے ساتھ قومی یوم کسان National Farmers Day منایا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی۔

سوپور زرعی یونیورسٹی میں ’قومی یوم کسان‘ کا اہتمام
سوپور زرعی یونیورسٹی میں ’قومی یوم کسان‘ کا اہتمام

By

Published : Dec 24, 2021, 6:59 PM IST

واڈورہ میں واقع زرعی یونیورسٹی میں بڑے اہتمام کے ساتھ قومی یوم کسان National Farmers Day منایا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی۔

سوپور زرعی یونیورسٹی میں ’قومی یوم کسان‘ کا اہتمام

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حثیت سے ڈین ڈاکٹر اے ایچ حکیم، پروفیسر ریحانہ کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے منتظم ڈاکٹر ریحانہ نے بتایا کہ آج یوم کسان Farmers Day منانے کا مقصد یونیورسٹی کے طلبا کو کاشت کاری سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد کسانوں کی مدد کےلیے ہمیشہ تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

National Mathematics Day celebrated in Sopore: سوپور میں ’قومی یومِ ریاضی‘ منایا گیا

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے کسانوں کو فائدہ ہوتا ہے اور اگریکلچر تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو کاشت کاری سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details