بارہمولہ:شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی کمل کوٹ کے گاؤں داچھی کے نزدیک جموں و کشمیر پولیس نے ایک ناکے کے دوران دو مشتبہ افراد سے 18 کروڑ روپیہ مالیت کی ہیروئن برآمد کرنے کا دعوی Narco Module Busted in Baramulla کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کے پاس ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایک مخصوص جگہ پر ایک ناکہ لگایا۔ ناکے کے دوران پولیس نے دو نجی گاڑیوں کو مشکوک حالت میں دیکھا جس کے چلتے پولیس نے ان پر تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔
اگرچہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار بھی ہوئے لیکن پولیس نے ڈرامائی انداز میں دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آٹھ منشیات کے پاکٹ برامد کیے ہیں۔پولیس کے مطابق منشیات کی قیمت تقربیاً 18 کروڑ روپیہ بتائی جاتی ہے۔
پولیس نےدونوں نجی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا ہیں۔