اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بات چیت سے ہر مسئلے کا حل ممکن'

جموں و کشمر کے ضلع بارہمولہ کے نورباغ شیخ کالونی میں آتشزدگی میں 15 مکانوں کے خاکستر ہونے کے بعد  پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج اس علاقے کا دورہ کیا اور آگ سے متاثرہ کنبوں کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے ۔

By

Published : Jun 12, 2021, 3:44 PM IST

محبوبی مفتی
محبوبی مفتی

محبوبہ مفتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ" میں بارہمولہ کے ان نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے آتشزدگی کے دوران ان لوگوں کو صحیح سلامت یہاں سے نکالا اور ان کی مدد کے لیے آگے آئے"۔

محبوبہ مفتی کادورہ نورباغ

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کے ان لوگوں کے لیے کسی الگ جگہ کا انتظام کیا جائے تاکہ یہ لوگ پھر سے اپنا گھر بسا سکے۔

انہوں مزید بتایا کہ ان غریبوں کی مدد کے لیے اس وقت ہر ایک انسان کو آگے آنا چاہیے

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں آج ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین عام شہریوں کی مذمت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ "اس طرح کے حملے ہمیں اور پیچھے دھکیل دیتے ہیں"۔

انکا اور مزید کہنا ہے کہ بات چیت سے ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے بندوق سے مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details