اردو

urdu

ETV Bharat / city

JK School Education Department: طویل عرصے سے غیرحاضر اساتذہ برطرف - کشمیر میں ٹیچر برطرف

محکمہ اسکول ایجوکیشن School Education Department نے غیرحاضر اساتذہ کے خلاف اپنی کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے گذشتہ روز ایک اور ٹیچر کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

طویل عرصے سے غیرحاضر اساتذہ برطرف
طویل عرصے سے غیرحاضر اساتذہ برطرف

By

Published : Dec 5, 2021, 2:02 PM IST

مسلسل غیرحاضر رہنے کی شکایت کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن School Education Department کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے برطرف شدہ ٹیچر غیرمجاز طریقے سے اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر پائی گئی، جس کے بعد انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

ڈائیریکٹوریٹ اسکول ایجوکیش کشمیر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق بارہمولہ ضلع کے گورنمنٹ ہائی اسکول تارزو میں تعینات مذکورہ ٹیچر نے 2018 میں بغیر تنخواہ کے تین ماہ کی چھٹی لی تھی۔ تاہم بعد چھٹی کی معیاد مکمل ہونے کے باوجود بھی وہ اپنی ڈیوٹی پر دوبارہ حاضر نہیں ہو پائیمحکمہ کی جانب سے ٹیچر کو اگر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لئے کئی مواقع بھی فراہم کئے گئے لیکن اس کے باوجود بھی وہ حاضر ہونے میں ناکام ہوئی۔

رواں برس مئی کے مہینے میں ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن کی جانب ایک شو کاز نوٹس بھی ٹیچر کو بھیجا گیا جس کا اس نے غیرتسلی بخش جواب دیا۔ غیر مجاز طریقے سے کافی دیر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر محکمہ نے 1956 جموں و کشمیر سول سروسز رولز کے تحت ٹیچر کے خلاف کارروائی عمل لاکر برطرف کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Armed Forces Flag Day: بارہمولہ میں ضلع سطح کی مسلح افواج کمیٹی کی میٹنگ منقعد

واضح رہے نومبر ماہ کے آخری ہفتے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپنی فرائض کی انجام دہی میں غیر سنجیدگی اور کوتاہی برتنے پر 6 اساتذہ کو باہر کا دروازہ دکھایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details