اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور: طبی مرکز کی عمارت بند ہونے سے عوام پریشان

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے صرف پانچ  کلومیٹر کی دوری پر واقع ڈانگرپورہ گاؤں میں آج سے 14 سال قبل پرائمری ہیلتھ سینٹر کی عمارت بنانے کا کام شروع کیا گیا تھا تاکہ مقامی لوگوں کو علاج و معالجہ کے لئے دوسرے ہسپتالوں میں بھٹکنا نہیں پڑے۔

local people troubled due to close phc building in sopore
طبی مرکز کی عمارت بند ہونے سے عوام پریشان

By

Published : May 11, 2021, 1:55 PM IST

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ عمارت کا کام بہت حد تک مکمل ہوا مگر سرکار اور ضلع انتظامیہ نے اس طبی مرکز کو نامعلوم وجوہات کے بنا پر کام کرنے کے لئے شروع نہیں کیا، جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لوگوں نے بتایا کہ اس وقت جب کی کورونا وائرس سے بھارت کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی تباہی مچی ہے اور جب ہسپتالوں میں آکسیجن اور بیڈس کی کمی پائی جا رہی ہے اور اگر یہ طبی مرکز اس وقت کام کررہا ہوتا تو ہم لوگوں کو دوسرے اسپتالوں میں بھٹکنا نہ پڑتا۔

مزید پڑھیں:

سروس سلیکشن بورڈ نے 31 مئی تک امتحانات ملتوی کردیئے

انہوں نے سرکار پر الزام عائد کیا کہ سرکار نے اس طبی مرکز کو نظرانداز کیا ہے، جس سے مقامی لوگوں کو دشواریاں پیش آئی ہیں۔ ہم حکومت سے التجا کرتے ہیں کہ اس طبی مرکز کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ اس کورونا وائرس کے دور میں مریضوں کو راحت مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details