شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں بزمِ شعر و ادب سنگرامہ کی جانب سے ایک ادبی نشست Literary Program کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نشست امرگڑھ سوپور میں منعقد ہوا، جس میں وادی کے نامور ادباء و شعراء Writers and Poets نے شرکت کی۔
نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک Quran Reciting سے کیا گیا۔ بعدازاں نعتِ نبی ﷺ پیش کیا گیا۔ ادبی مجلس کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد صدر بزمِ شعر و ادب سنگرامہ یوسف شمیم نے مہمانوں کا پُر تپاک استقبال کیا۔
صدر نے اپنے خطبۂ استقبالیہ میں بزم ادب کی خدمات کا مختصر اعادہ کیا اور آگے اسی جوش و جذبے کے تحت کام کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا۔ صدر نے میڈیا کی وساطت سے حکام سے التماس کیا کہ کشمیری زبان و ادب کے فروغ کے لئے مالی معاونت اور شعراء و ادباء کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے وظیفہ متعارف کرایا جائے۔
یہ ادبی کانفرنس دو حصوں پر مشتمل تھی۔ جن میں پہلا حصہ افسانوں کے لئے اور دوسرا حصہ مشاعرے کے لئے مخصوص رکھا گیا تھا۔ پہلے حصے یعنی حصۂ افسانہ کی صدارت شہناز رشید نے کی جبکہ ایوانِ صدارت میں شبنم تلگامی، فیاض تلگامی، شاہد دلنوی اور مشتاق سوپوری بھی موجود رہے۔