بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت ایک مریض کی گھٹنے کی کامیاب سرجری انجام دی ہے۔ اس سرجری میں مریض کا پورا گھٹنا تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ کامیاب سرجری پروفیسر ڈاکٹر اے آر بڈو، اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضمیر علی نے کی۔
Knee Replacement Surgery In GMC Baramulla: جی ایم سی بارہمولہ میں گھٹنے کی کامیاب سرجری - جی ایم سی بارہمولہ تازہ خبر
گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں پہلی بار ڈاکٹروں نے ایک مریض کی گھٹنے کی کامیاب سرجری انجام دی ہے۔ اس دوران مریض کا پورا گھٹنا تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریض اب کافی تندرست ہے اور وہ اپنے پیروں پر چل سکتا ہے۔Knee replacement surgery In GMC Baramulla
جی ایم سی بارہمولہ میں گھٹنے کی کامیاب سرجری
مزید پڑھیں:
ڈاکٹروں کے مطابق مزکورہ مریض کو ایوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت ہسپتال میں علاج کرایا گیا۔اس سرجری کے بعد مریض کافی تندرست ہے اور وہ خود اپنے پیروں پر چل سکتا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق سرجری سے پہلے مریض کو چلنے پھرنے میں کافی مشکلات پیش آتی تھی تاہم آپریشن کے بعد مریض کو کافی زیادہ سہولیات ہوئی ہے اور وہ خوڈ اپنے پیروں سے چل سکتے ہیں۔