جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج راحت نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے منشیات مخالف دن منایا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے راحت این جی او کے چیئرمین عاشق حسین نے بتایا کہ 'منشیات کا استعمال ہم سب کے لئے سب سے بڑی تشویش ہے کیوںکہ اس کا استعمال ہمارے سماج کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار کو روکنے کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ منشیات کی لعنت سے ہمارے سماج کو نجات مل سکے۔