اردو

urdu

ETV Bharat / city

Illlegal Timber Recoved in Uri اوڑی میں غیر قانونی لکڑیاں برآمد - غیر قانونی لکڑیاں برآمد

اوڑی کے مورہ گاؤں کے جنگلات سے غیرقانونی لکڑیاں برآمد کی گئیں۔ Illlegal Timber Recoved in Uri

محکمہ جنگلات کے رینج افسر بونيار سے فون پر بات
محکمہ جنگلات کے رینج افسر بونيار سے فون پر بات

By

Published : Sep 21, 2022, 9:24 PM IST

اوڑی: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مورہ گاؤں کے جنگلات سے غیر قانونی لکڑیاں برآمد ہوئیں۔کمپارٹمنٹ نمبر 64 رینج بونيار کے گاؤں مورہ کے جنگل سے یہ لکڑیاں برآمد کی گئیں۔ گاؤں کے ایک وارڈ پنچ کے مطابق جنگل اسمگلر رات کے وقت یہ غیرقانونی لکڑیاں اسمگلنگ کر رہے تھے اسی وقت گاؤں کے پنچ نے ان اسمگلروں کو دیکھا جس کے بعد محکمہ جنگلات اور پولیس کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور لکڑیاں ضبط کیں۔ Illlegal Timber Recoved in Uri

اوڑی میں غیر قانونی لکڑیاں برآمد
محکمہ جنگلات کے رینج افسر بونيار سے فون پر بات

نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے اس جگہ پر جا کر معائنہ کیا اور دیکھا جہاں سے غیر قانونی لکڑیاں برآمد ہوئیں۔ اس سلسلے میں نمائندہ نے محکمہ جنگلات کے رینج افسر بونيار سے فون پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ جو بھی اس میں ملوث پایا گیا ہم اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں گے۔ اس معاملے میں اوڑی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ Illlegal Timber Recoved in Uri

یہ بھی پڑھیں: Minor Girl Dead in Leopard Attack اوڑی میں آدم خور تیندوے کے حملے میں چھ سالہ بچی ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details