اردو

urdu

ETV Bharat / city

Illegal Mining in Budgam بڈگام میں معدنیات کی غیر قانونی کھدائی میں ایک شخص گرفتار

بڈگام پولیس نے بیروہ کے اوہن گام میں نالہ سکھ ناگ سے مٹی،ریت، بولڈر اور باجری کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے اس کام میں استعمال میں لانے والے تین ٹریکٹرکو ضبط کیا ہے۔Illegal Mining in Budgam

illegal-mining-in-budgam-police-seised-three-tractors
بڈگام میں معدنیات کی غیر قانونی کھدائی میں ایک شخص گرفتار

By

Published : Oct 15, 2022, 10:50 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس کو سب ضلع بیروہ کے اوہن گام میں نالہ سکھ ناگ سے مٹی، ریت، بولڈر اور باجری کی کھدائی کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس اسٹیشن بیروہ کی ایک خصوصی پولیس پارٹی نے ایک مخصوص مقام پر چھاپہ مار کر موقع سے 03 ٹریکٹر ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار شدہ شخص کی شناخت صفیر احمد تیلی ولد محمد صابر تیلی ساکن اوناگام کے طور پر بتائی ہے۔ اس ضمن میں ایک پولیس نے ایف آئی آر نمبر 148/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس غیر قانونی کھدائی میں دیگر دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details