گرمی سے بچنے اور خود کو اس گرمی سے راحت پہنچانے کے لئے یہ بچے اس ندی میں نہا رہے ہیں، ان میں سے کوئی چھلانگ مارتا دکھائی دے رہا تو کوئی پانی میں بیٹھ کر ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ حالات کیسے بھی ہوں ان بچوں کو اس کی کوئی فکر نہیں اور یہ اپنی خوشی کو کے لئے کوئی نہ کوئی ذریعہ تلاش کر ہی لیتے ہیں۔
اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کاؤسہ علاقے کا دورہ کیا۔ یہاں پر ویر نامی ایک خوبصورت جگہ ہے جہاں ایک ندی بہتی ہے اور اسی ندی میں یہ بچے گرمی سے بچنے کے لیے غوطہ کھا رہے ہیں۔ یہاں صرف بچے ہی نہیں بلکہ جوان و بزرگ سب آتے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اس جگہ کی جانب حکومت توجہ دے تو اس کا شمار ایک بہترین سیاحتی مقامات کے طور پر ہو سکتا ہے۔
اس بابت مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں یہاں ایک پارک تھا اور اس دوران یہاں ہزاروں لوگ سیر تفریح کے لئے آتے تھے۔ مزید ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کافی سرکاری اراضی موجود ہے اور اگر اس کا بہترین استعمال کیا جائے تو "ویر" بھی سیاحتی نقشے پر آسکتا ہے اور اس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو سکتے ہیں۔