شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے کے مین چوک پر فائرنگ کی آواز سنے جانے کی خبر ہے۔
سوپور میں گولیوں کی گونج سنائی دی - سی آر پی ایف
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے مین چوک پر گولیوں کی گونج سنائی دی اور اس کے ساتھ فورسز نے علاقے کو فوراً محاصرہ میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔
سوپور میں فائرنگ
وہیں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوپور پولیس نے فائرنگ کے واقع سے متعلق خبر کی تردید کی ہے سوپور پولیس ٹویٹ کے مطابق "مین چوک سوپور میں فائرنگ کے واقع سے متعلق خبر بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ سوپور پولیس عام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں"
Last Updated : Aug 5, 2021, 2:08 PM IST