اردو

urdu

ETV Bharat / city

Governement Declares Showkat Sheikh As Militanat حکومت نے شوکت شیخ کو عسکریت پسند قرار دیا

حکومت نے بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے شوکت شیخ کو غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت عسکریت پسند قرار دے دیا۔ Governement Declares Showkat Sheikh As Militanat

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 4, 2022, 8:00 PM IST

بارہمولہ : حکومت ہند نے عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے چیف لانچنگ کمانڈر شوکت احمد شیخ کو جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور تشدد پھیلانے کے الزام میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت عسکریت پسند قرار دیا ہے۔جبکہ، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، 1967 (1967 کا 37) (جسے بعد میں مذکورہ ایکٹ کہا جائے گا) کو افراد اور انجمنوں کی بعض غیر قانونی سرگرمیوں کی زیادہ موثر روک تھام اور دہشت گردی کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شوکت احمد شیخ شوکت موچی ولد غلام نبی شیخ۔ گنی حمام، بارہمولہ، جموں و کشمیر میں سال 1970 میں پیدا ہوئے، جو اس وقت پاکستان میں مقیم ہیں، عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے چیف لانچنگ کمانڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔جب کہ حزب المجاہدین کو مذکورہ ایکٹ کے پہلے شیڈول کے تحت سیریل نمبر 8 میں عسکریت پسند تنظیم کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ شوکت احمد شیخ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے تشدد کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔وہیں شوکت احمد شیخ شمالی کشمیر میں اپنے ساتھیوں کے نیٹ ورک کی وجہ سے عسکریت پسندوں کی دراندازی اور واپسی اور عسکریت پسندوں کے حملوں کو انجام دینے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ Governement Declares Showkat Sheikh As Militanat

یہ بھی پڑھیں : Hemant Kumar Lohia Murder Case منوج سنہا نے ڈی جی (جیل) کے قتل پر غم کا اظہار کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details