شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے مہورہ گاوں میں محکمہ صحت اور بی ایم او اوڑی کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس مفت میڈیکل کیمپ میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے اپنا چیک اپ کرایا۔
اس طبی کیمپ کے انعقاد کا مقصد ڈائبیٹیز، کھانسی سمیت دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مفت جانچ کی سہولت فراہم کرنا تھا۔
اس میڈیکل کیمپ میں ہائپر ٹینشن اور ڈائبیٹیز جیسی بیماریوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے اور لوگوں کو اس کے بارے میں سمجھایا گیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ جن کی ویکسین نہیں ہوئی تھی، انہیں ویکسین لگائے گئے اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔