اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہمولہ کے بونیار میں فوج کی جانب سے مفت طبی کمپ - فوج کا شکریہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار پیر پنچال کے تلپتری باکھ میں فوج نے مقامی لوگوں کے لیے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ طبی کمپ میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی اور مفت طبی جانچ کروائی۔

بارہمولہ کے بونیارمیں فوج کی جانب سے مفت طبی کمپ
بارہمولہ کے بونیارمیں فوج کی جانب سے مفت طبی کمپ

By

Published : Aug 9, 2021, 1:48 PM IST

ضلع بارہمولہ کے تحصیل بونیار کے تلپتری باکھ میں فوج کی جانب سے یک روزہ طبی کیمپ منقعد کیا گیا ہے۔

دراصل تلپتری باکھ پیر پنچال کی پہاڑیوں میں ایل او سی کے نزدیک ایک گاؤں ہے جس میں رہایش پزیرلوگوں کی اکثریتگجر اور بکروال طبقے کی ہے۔

بارہمولہ کے بونیارمیں فوج کی جانب سے مفت طبی کمپ

فوج نے اس علاقے میں ایک طبی کیمپ شروع کر کے گاؤں کے افراد کا طبی معاینہ کیا۔ فوج نے کیمپ میں مفت دوائیاں بھی تقسیم کی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہیں ہسپتال جانے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن فوج نے یہ طبی کیمپ قائم کرکے انہیں بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پرھیں:

مقامی لوگوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں بھی اسی طرح کے طبی کیمپ کا انتظام کی جائے تاکہ ان پسماندہ لوگوں کو طبی سہولیت فراہم ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details