اردو

urdu

ETV Bharat / city

COVID Postive Case in Uri: بارہمولہ کے اُوڑی میں 8 افراد کورونا سے مثبت - اڑی میں کورونا کا اثر تیز

بارہمولہ کے اوڑی میں آٹھ افراد میں سے چار خواتین کورونا وائرس سے متاثر Four Women Among Eight Test COVID Postive in Uri پائی گئی ہیں۔ جن لوگوں کا کووِڈ ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے انہیں پروٹوکول کے مطابق ہوم کورنٹائن Home Quarantine کر دیا گیا ہے۔

بارہمولہ کے اُوڑی میں 8 افراد کورونا سے مثبت
بارہمولہ کے اُوڑی میں 8 افراد کورونا سے مثبت

By

Published : Dec 23, 2021, 3:59 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ Baramulla District of North Kashmir کے اوڑی میں آٹھ افراد میں سے چار خواتین Four Women Among Eight Test COVID Postive in Uri کورونا وائرس Corona Virus سے متاثر پائی گئی ہیں، عہدیداران نے بتایا کہ پیر کو ایس ڈی ایچ اوڑی میں 140 آر ٹی پی سی آر کووڈ کے نمونے لیے گئے تھے جس کے آج نتائج سامنے آئے ہیں، جس میں 7 افراد کا کووڈ ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوڑی کی ایک خاتون جن کا نمونہ کل SKIMS میں لیا گیا تھا، آج وہ پوزیٹیو آیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ دیگر سات جن کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، وہ سبھی گاؤں چھپر، تھجل، دھنی سڈن، بالکوٹ، مچی کرنڈ اور بسگران کے رہائشی ہیں۔

مزید پڑھیں:Omicron Variant in Jammu: جموں میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کا کووِڈ ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے انہیں پروٹوکول کے مطابق ہوم کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details