اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹنگمرگ ہسپتال میں آگ، میٹنگ ہال کو جزوی نقصان - فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے

شمالی کشمیر میں ٹنگمرگ ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹنگمرگ ہسپتال میں آگ، میٹنگ ہال کو جزوی نقصان
ٹنگمرگ ہسپتال میں آگ، میٹنگ ہال کو جزوی نقصان

By

Published : Aug 8, 2020, 8:47 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ میں قائم سب ضلع ہسپتال میں ہفتے کی صبح آگ نمودار ہوئی جس سے ہسپتال کے میٹنگ ہال اور رہداری کو جزوی نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال کے اندر اچانک آگ نمودار ہوئی جس سے میٹنگ ہال اور راہداری کو جزوی نقصان پہنچا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ سے چھ سات مریضوں کو دوسری عمارت میں منتقل کیا گیا، تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کے اہلکاروں نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کر کے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

آگ کی واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details