اردو

urdu

ETV Bharat / city

انجینیئر رشید لوک سبھا انتخابات لڑیں گے - بارہمولہ ۔ کپوارہ پارلیمانی حلقہ

ریاست جموں و کشمیر کے بارہمولہ ۔ کپوارہ پارلیمانی حلقے سے انجینیئر رشید کے انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کیا گیا ہے۔

engineer rasheed

By

Published : Mar 25, 2019, 12:13 AM IST

Updated : Mar 25, 2019, 7:53 PM IST


اس اعلان کے بعد عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے شمالی کشمیر کے ہندوارہ چنار پارک میں ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ ویڈیو

انجنیئر رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس کو ایک ہی پلیٹ فام پر آکر لوگوں کی صحیح نمائندگی کرنے کو کہا تھا۔

مگر ان پارٹیوں کی طرف سے کسی بھی طرح کی پیش رفت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے میں نے خود لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کو ترجیح دی ہے۔

انجینئر رشید نے مزید کہا کہ بطور رکن اسمبلی میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ لوگوں کی ترجمانی کروں اور اب یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ مجھے پارلیمنٹ میں بھیجیں تاکہ وہاں جاکر میں ان کی آواز بن سکوں۔

انہوں نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی او ر پیپلز کانفرنس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں لوگوں کو مختلف بنیادوں پر تقسیم کر رہی ہیں جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔

Last Updated : Mar 25, 2019, 7:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details