شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے مقام بوٹینگو سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار جو کل بانڈی پورہ عسکری حملے میں ہلاک ہوگئے تھے، آج ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے اس پولیس اہلکار کے گھر پہنچ کر ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔
ڈی جی پی نے عسکری حملے میں ہلاک پولیس اہلکار کے گھر کا دورہ کیا اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے بتایا کہ فی الحال کشمیر میں صرف کچھ ہی عسکریت پسند موجود ہیں جبکہ کل کا حملہ ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Tribute To Slain Police Officers in Bandipora: عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
انہوں نے کہا کہ حملہ سے متعلق قبل ازیں انٹلی جنس اطلاع تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں اس وقت چند ہی بیرونی عسکریت پسند رہ گئے ہیں تاہم ان کا بہت جلد صفایا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عسکری حملے کے ذمہ داروں کو بہت جلد پکڑا جائے گا۔