شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور قصبہ کو ایشیاء کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی کی وجہ سے شہرت حاصل ہے جبکہ سورت کی فروٹ منڈی کے چیرمین رمن بھائی پٹیل کی صدارت میں ایک وفد نے یہاں کا دورہ کیا۔ وفد نے کشمیر بالخصوص شمالی کشمیر کے مختلف میوہ بیوپاریوں سے ملاقات کی اور مختلف علاقوں کے کسانوں سے بھی بات چیت کی۔
سورت سے آئے وفد نے یہاں کے کسانوں سے سیب کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ سوپور آنے کا مقصد سیب سے وابستہ لوگوں افراد سے ملاقات اور انہیں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیب کی خرید و فروخت میں اہم کردار ادا کرنا بھی وفد کا مقصد ہے۔