اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور: انصار النساء تنظیم کی جانب سے دینی تقریب کا انعقاد - اردو نیوز سوپور

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے شالیمار کالونی میں انصارالنساء تنظیم کی جانب سے ایک دینی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں سوپور اور اس کے مختلف علاقوں سے آئی خواتیں نے حصہ لیا۔

dini programme held by ansarun nisa organization in sopore
انصار النساء کی جانب سے دینی تقریب کا انعقاد

By

Published : Apr 22, 2021, 11:42 AM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام کی منتظم فرمازہ اختر نے بتایا کہ رمضان المبارک کا پاک مہینہ چل رہا ہے اور آج ہم نے اس سلسلے میں قرآن شریف کے نزول کے بارے میں روشنی ڈالی۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے دوران ہم نے غریبوں، لاچاروں اور بیواؤں کو ضروری اشیاء خورد و نوش فراہم کیا تاکہ لوگ اس مقدس مہینہ میں فاقہ کشی نہ کریں۔

مزید پڑھیں:

بڈگام: پولیس تھانہ کھاگ میں خواتین ہلیپ ڈیسک کا افتتاح

واضح رہے کی انصارالنساء خواتین کی ایک تنظیم ہے، جو 2014 سے غریبوں، یتیموں اور لاچاروں کے لیے کام کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details