بارہمولہ: ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرش اصغر نے آج سوپور علاقہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوفہ نے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ اے ڈی سی سوپور پرویز سجاد کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔
ڈی سی نے ان افسران کو ہدایت دی کہ جو بھی سوپور کے ترقیاتی کام ہے ان کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات ملے۔اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی بارہمولہ نے بتایا کہ آج ہم نے سوپور کا دورہ کیا اور ہم سوپور کے مختلف جگہوں پر گئے اور میں نے اپنے افسران کو ہدایت دی کہ سوپور کے ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل ہوں.