اس موقع پر دارالعوم سوپور کے منتظم مولانا بشیر احمد قاسمی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔
دارالعلوم صدیقیہ میں 29 لڑکیوں کی دستار بندی
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ہب ڈانگر پورہ دالعلوم صدیقیہ میں ایک سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں عالمیت، فضیلت، حفظ اور قراءت کا کورس مکمل کرنے والی انتیس بچیوں کی دستاربندی کی گئی۔
فوٹو
تقریب کے دوران ان بچیوں کو دار العلوم میں کافی حوصلہ افزائی کی گئی جس میں بارہ بچیوں نے عالمیت فضیلت مکمل کیا، آٹھ بچیوں نے حفظ قرآن کیا اور نو بچیوں نے قرات کا کورس مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے طالبات نے بتایا کہ"دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی کافی ضروری ہے اور آج ہم کافی خوش ہیں کہ ہم نے حفظ قرآن مکمل کیا"۔