اردو

urdu

ETV Bharat / city

Cloudburst in Rafiabad: رفیع آباد بارہمولہ کے بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے کنڈی علاقہ کے گردونواح میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوائی ہے۔ بادل بھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آئی جس کی سبب فصل اور باغات کو نقصان ہوا ہے۔Cloudburst in Rafiabad

cloudburst-in-rafiabad-baramulla-lot-of-damage-to-crops-and-orchards
رفیع آباد بارہمولہ میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال

By

Published : Jul 20, 2022, 8:28 PM IST

Updated : Jul 20, 2022, 9:17 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے منڈ دجی ہمام مرکوٹ رفیع آباد میں بادل پھٹنے کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ، پانی کے تیز بہاو نے ایک پل اور متعدد درختوں کو اپنے ساتھ بہا کر لیا۔اس بیچ منڈ دجی سیاحتی مقام پر پھنسے ہوئے مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کو پولیس نے محفوظ مقام کی اور منتقل کیا۔

رفیع آباد بارہمولہ میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال
تفصیلات کے مطابق بدھ کی سہ پہر کو شمالی ضلع بارہمولہ کے منڈ دجی ہمام مرکوٹ رفیع آباد میں موسم نے اچانک کروٹ لی جس کے ساتھ ہی بادل پھٹنے کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی۔ چند منٹوں کے اندراندر ہی علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ پانی کے تیز بہاو کے نتیجے میں متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ ایک پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔وہیں مقامی لوگوں کے مطابق منڈجی کے مقام درجنوں مقامی اور غیر مقامی سیلانی سیلابی صورتحال کے باعث پھنس کر رہ گئے تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اُنہیں بچایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے رفیع آباد کے منڈ دجی علاقے میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔اُن کے مطابق نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر ٹیم کو روانہ کیا گیا ۔بادل پھٹنے کے باعث کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:

Cloudburst in Doda: ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے رہائشی اور سرکاری عمارتوں کو نقصان

بتادیں کہ ضلع ڈوڈہ کی سب ڈویژن ٹھاٹھری کے پہاڑی علاقہ کھارا میں گزشتہ شب بادل پھٹنے کے سے کئی مکانات اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Last Updated : Jul 20, 2022, 9:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details